Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 2 فلسطینی شہید

حملے میں انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا، فلسطینی وزرات صحت
شائع 25 ستمبر 2023 12:39am
اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 2 فلسطینی شہید، فوٹوــ روئٹرز
اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 2 فلسطینی شہید، فوٹوــ روئٹرز

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزرات صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تلکریم میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔ اس دوران 21 سالہ اسد ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

فلسطین کی وزرات صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملے میں انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تشدد کے تازہ ترین دور میں اسرائیلی فورسز نے اتوار کی علی الصبح مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے قریب نور شمس کیمپ پر چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دسری جانب اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران حماس کے ایک جنگجو سمیت دو افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

کیا سعودی عرب کے بعد پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، وزیرخارجہ کا بیان آگیا

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین میں سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب کے نئے نقشے پر اسرائیل برہم

اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ کارروائی نور شمس نامی پناہ گزین کیمپ کی عمارت میں عسکریت پسندوں کے کمانڈ سینٹر اور بم ذخیرہ کرنے کی سہولتوں کو نقصان پہنچانے کے غرض سے کی گئی۔

Israel

Palestine

Palestinian Israeli Conflict