Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

نگراں وفاقی وزیر خلیل جارج کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

ذاتی لڑائی کو ترک کرکے عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے، چوہدری سالک حسین
شائع 24 ستمبر 2023 11:04pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خلیل جارج کا کہنا ہے کہ ملاقات سیاسی نہیں بلکہ والد کی برسی پر پیغام لایا ہوں۔

گلبرگ، لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خلیل جارج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے تشریف لایا ہوں، ان کے والد کی پیر کو برسی ہے، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن سے پہلے عمران کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، خرم دستگیر

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کے جو حالات ہیں ہم سب بہتر جانتے ہیں، ذاتی لڑائی کو ترک کرکے عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

Nawaz Sharif

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

general elections 2023