Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 08:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے، مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیر جمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم کی نامزدگی پر تحریک انصاف کا ردعمل، کاکڑ سے توقعات ہیں، شاہ محمود

نگراں وزیراعظم دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے, لیگی رہنمائوں سے
ملاقات متوقع

الیکشن کمیشن کے انتخابات کے اعلان پر تحریک انصاف
حیران

ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگراں وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

pti

پاکستان

اسلام آباد

imran khan

Caretaker prime minister

Pakistan Politics

PTI Reaction

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar