Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی

حادثے میں 3 ریلوے ملازمین سمیت متعدد افراد معمولی زخمی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 03:20pm

لاہورسیکشن پر قلعہ ستار کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے حکام کوپیش کردی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ میانوالی ایکسپریس حادثہ میں ٹرین ڈرائیورعمران سرور، اسسٹنٹ ڈرائیورمحمد بلال کو معطل کردیا ہے اور حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے حکام کو پیش کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریلوےلائن صبح ساڑھے7 بجےکلیئر کردی تھی، میانوالی ایکسپریس اپنے روٹ پرروانہ ہے، جبکہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مال گاڑی کی متاثرہ بوگیوں کو ریلوے یارڈ لاہور روانہ کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی ایکسپریس قلعہ ستار پرکھڑی مال بردارگاڑی سے ٹکرائی تھی، حادثےمیں 3 ریلوے ملازمین معمولی زخمی ہوئے جو ٹرین کے انجن میں تھے۔

punjab

Train Accidents