Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 12:19pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، رینالہ خورد میں بادل برس پڑے جبکہ بھوآنہ ،شرقپور اورلالیاں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے باعث بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرجانے کی وجہ متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،راولپنڈی ، لاہور اورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے.

موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے ،مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بنوں میں 70 ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ سرگودھا میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان میں موسم گرم رہے گا جبکہ گزشتہ روزتربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان

punjab

Met Office

Rain