Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل بڑا فیصلہ

تمام جلسوں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 08:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن لاہور میں جلسوں کے ذریعے لاہوریوں کا خون گرمائے گی، جلسوں کے شیڈول کا ٹاسک ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر کو دے دیا گیا۔

جلسوں کے ذریعے عوام کو نواز شریف کے استقبال کے لیے متحرک کیا جائے گا، تمام جلسوں سے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ این اے 123 اور این اے 124 میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا، جو حمزہ شہباز، غزالی سلیم بٹ اور میاں مجتبی شجاع الرحمان کے حلقے میں کیا جائے گا جبکہ دوسرا جلسہ نواز شریف کے آبائی حلقے این اے 125 اور این اے 126 میں ہوگا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کا تیسرا جلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں ہوگا جبکہ این اے 135 اور این اے 136 کا الگ جلسہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف، رانا مبشر اقبال اور میاں عمران جاوید کے حلقے میں بھی جلسے ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ن لیگ کی اہم میٹنگ ختم، ’نوازشریف ترقی کا سفرشروع کرنے کیلئے وطن واپس جارہے ہیں‘

نواز شریف کا سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار، احتساب کا بیانیہ لیکر انتخابات میں جانے کا فیصلہ

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کیے جائیں گے جبکہ جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Returning Pakistan

pmln jalsa