Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کی ہٹ دھرمی: پاکستان ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

ویزوں میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی بھارت روانگی کا شیڈول تبدیل
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 05:58pm

بھارت کی ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے، ورلڈ کپ کے لے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ بھارتی ویزوں کا منتظر ہے، ویزے جاری ہونے میں تاخیر کے باعث گرین شرٹس کی بھارت روانگی کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

ویزوں میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم اب 27 ستمبر کو بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے اڑان بھرے گی۔

ابتدائی طور پر قومی ٹیم کی روانگی 25 ستمبر کو شیڈول تھی، پاکستان ٹیم نے 2 روز دبئی میں قیام کرکے مختصر کنڈیشننگ کیمپ بھی کرنا تھا۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی، میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو گا۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی

ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کئے

قومی ٹیم 29 ستمبر کو پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ شاہین دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلیں گے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز 6 اکتوبر کو نیڈرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

indian visa