Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کس دن ہوگا، منظور وسان نے پیشگوئی کردی

سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 23 ستمبر 2023 03:25pm
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان۔ فوتو — فائل
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان۔ فوتو — فائل

سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی، ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا اور سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتیں مل کرالیکشن لڑیں گے مگر پیپلز پارٹی صوبے میں کلین سوئپ کرے گی اور دیگر صوبوں میں بھی پی پی پی سیٹیں لے گی، البتہ ڈی اے کا سندھ سے صفایہ ہوچکا ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نگراں حکومت کو لگتا تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، مگر اب الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، نگراں حکومت میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس سے غریب طبقہ پریشان ہے۔

PMLN

PPP

sindh

Manzoor wasan