Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی داخل ہوگیا

مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 11:42am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔

سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بارش کے پانی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اکبری منڈی میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بارش کے پانی میں گرنے سے 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ متوفی سرفراز کی لاش کو پانی سے نکال لیا ، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔

نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے فون کرکے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنےکا حکم دیا ہے۔

پاکستان

lahore