Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

نیب اور ایف آئی اے کا احتساب اور تحقیقات میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی کی ملاقات میں احتساب، تفتیش میں ایک دوسرے کی معاونت کرنے پر اتفاق
شائع 22 ستمبر 2023 11:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیئرمین نیب نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

نیب چیئرمین اور ڈی جی ایف آئی اے کے سربراہان کے درمیان میٹنگ میں احتساب، تفتیش اور صلاحیت کی تعمیر سے متعلق اہم شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اداروں میں ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیےمختلف حکمت عملیوں پر بھی غور کیا گیا۔

NAB

FIA

پاکستان

اسلام آباد

Chairman NAB

DG FIA