Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی مہم کیلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا چاہیے، نگراں وزیر اطلاعات

نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضیٰ سولنگی
شائع 22 ستمبر 2023 07:28pm
فوٹو ـــ اسکرین گریب
فوٹو ـــ اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کےلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آنے سے پہلے جو حکومت تھی اس میں بڑا حصہ ن لیگ کا تھا، فواد حسن فواد کو اگر وزیر بننا تھا تو وہ ن لیگ حکومت میں بن سکتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات کا احترام ہے لیکن فواد حسن کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مقتول صحافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم جان محمد مہر کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے، لواحقین کو انصاف دلانے کی کوشش کرینگے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراطلاعات سے ملاقات مثبت رہی، مرتضیٰ سولنگی اپنی ذمےداریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں آنے والے دنوں میں مزید مثبت تبدیلیاں نظرآئیں گی۔ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے، ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

پیپلزپارٹی نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پر مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا، یو اے ای، چائنا اور ترکیہ سے مثبت جوابات آئیں ہیں، ان ممالک کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہوگا۔

Nawaz Sharif

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Murtaza Solangi