Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا فیصلہ کس کے مشورے پر ہوا؟

ورلڈ کپ اور قومی ٹیم کے وسیع ترمفاد میں کپتان اور چیف سلیکٹر کی بات مانی، ذکا اشرف
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 06:57pm

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 3 ایسے اضافی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو ٹیم کے ساتھ بھارت جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیم سے ان فٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ باہر ہوئے ہیں اور ایک سال بعد فاسٹ بولر حسن علی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم کی سلیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم کے چناؤ سے پہلے ایشیا کپ کی پرفارمنس کا ریویو کیا، 2 سابق کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیے ۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے تھی جو مناسب تھیں، حفیظ اور مصباح کے مشکور ہیں، جو کرکٹ سے متعلق فیصلوں میں ہمیشہ ان کی معاونت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کئے

کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مؤقف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آر تھر بھی ان کے ہم خیال تھے۔

اس صورتحال میں چیئرمین پی سی بی کا مؤقف تھا کہ وہ ٹیم سے مثبت نتائج کے خواہشمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹیم کو ورلڈ کپ میں بورڈ کی جانب سے مکمل طور پر اعتماد اور اعتبار حاصل رہے لہٰذا انہوں نے کپتان اور چیف سلیکٹر کی خواہش کا احترام کیا ہے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

pcb technical committee