Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

سپریم کورٹ نے محکمانہ انکوائری کیخلاف اسکول ٹیچر کی درخواست مسترد کردی

آپ پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں، شکر کریں انکوائری کا فیصلہ آپ کے حق میں ہے، عدالت
شائع 22 ستمبر 2023 05:24pm

سپریم کورٹ نے محکمانہ انکوائری کے خلاف اسکول ٹیچرکی درخواست مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ پر تو انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں، شکر کریں کہ انکوائری کا فیصلہ آپ کے حق میں ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے محکمانہ انکوائری کے خلاف اسکول ٹیچر کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انکوائری کے بعد آپ کو بحال کردیا گیا تو ملازمت پر کیوں نہیں گئے۔

اسکول ٹیچر نے عدالت کو بتایا کہ میں گیا تھا لیکن ری جوائننگ نہیں کرائی گئی جبکہ کہا گیا کہ آپ کو پنشن مل رہی ہے اس لیے دوبارہ جوائننگ نہیں ہوسکتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسارکیا کہ آپ کی عمر کیا ہے ؟ آپ نے متعلقہ فورم پر درخواست کی پیروی کیوں نہیں کی؟ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی درخواست مسترد کردیں؟ ایسا تو نہیں کہ آپ متعلقہ فورم پر جانا ہی نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں

سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

عدالت نے محکمانہ انکوائری کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ضابطے کے تحت معاملہ نمٹانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ رحیم یار خان کے اسکول ٹیچر کو خواتین کو ہراساں کرنے اور موبائل چھیننے کے الزامات پر قبل از وقت ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

school teacher

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Departmental Inquiry