Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاحوں کیساتھ نامناسب حرکات کرنیوالے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک کی ضمانت منظور

ریسٹورنٹ کے مالک کی غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی
شائع 22 ستمبر 2023 03:53pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں برسوں سے قائم ریسٹورنٹ ’نثار چرسی‘ کے مالک کو ضمانت پررہا کردیا گیا ۔

پولیس افسر قاضی نثار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے نثار خان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکیا تھا۔

نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar