Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: بیٹی نےمبینہ ریپ پرفائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 10:48am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں گجرپورہ کرول گھاٹی کے قریب بیٹی نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مقتول کا نام بلال خان تھا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے دعویٰ کی مزید تحیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ہنجروال کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب جھگڑے میں مخالفین نے ایک دوسرے پر چھریاں چلا دیں۔

چھریاں لگنے سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا فاروق اور ایوب کا کسی بات پرمخالف گروپ سےجھگڑا ہوا تھا۔

lahore

Crime