Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی نے 3 وینیوز فائنل کرلیے

2024 میں ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ 2 ایڈیشنز سے مختلف ہوگا
شائع 21 ستمبر 2023 11:31pm

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کہاں ہوگا؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2024 میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے امریکا کے 3 وینیوز فائنل کرلیے۔

اگلے سال 2024 میں بھی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، یہ ایونٹ ایسے ملک میں ہوگا جس ملک کی کرکٹ کی ٹیم ہی نہیں ہے، امریکا کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نویں عالمی کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے۔

آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل دور 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ اسٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کے لیے کشش کا باعث بنے گا۔

آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر سٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ 2 ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اس ایونٹ میں ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نیویارک میں مدمقابل ہوں۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ICC

dubai

West Indies

USA

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 world cup 2024