Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

ٹیکنیکل کمیٹی میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا، حفیظ
شائع 21 ستمبر 2023 11:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔

مزید پڑھیں

سعید غنی نے محمد حفیظ کو کڑک جواب دے دیا

پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی، مصباح الحق سربراہ مقرر

کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

PCB

lahore

mohammad hafeez

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer

pcb technical committee