Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا

رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے گی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
شائع 21 ستمبر 2023 11:28am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

چیف جسٹس نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پروکیل کوجرمانہ کیا گیا۔ رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے گی۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ وکیل نےعدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ، ’آپ کےاس عمل سے عدالت کوآپ پراعتبارنہیں رہا‘۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکےرسید پیش کریں۔

Supreme Court

پاکستان

Justice Qazi Faez Isa

Lawyers