Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی فوج کی جارحیت سے مزید 4 فلسطینی شہری شہید

پرتشدد واقعات اسرائیل کی جانب سے بیت حنون کراسنگ کی بندش کے خلاف احتجاج کے بعد سامنے
شائع 20 ستمبر 2023 10:28am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران تین جب کہ غزہ میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں منگل کے روز جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں تین فلسطینی شہید جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

حکام نے کہا کہ مغربی کنارے پر حملے میں شہید ہونے والوں کی تفصیالت سامنے نہیں آئیں جب کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی شخص کی شناخت 25 سالہ یوسف سلیم رادوان کے نام سے ہوئی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فورسز نے یوسف سلیم رادوان کو گولی مار کر شہید کیا۔

یہ پرتشدد واقعات اسرائیل کی جانب سے بیت حنون کراسنگ کی بندش کے خلاف احتجاج کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ کراسنگ کو دوبارہ کھولنا خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر جاری جائزے سے مشروط ہوگا۔

اسرائیل میں داخل ہونے کے لئے واحد راستے بیت حنون کی بندش کی وجہ سے غزہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 18 ہزار فلسطینیوں کو اسرائیلی ورک پرمٹ جاری کیا گیا اور وہ اپنی ملازمتوں تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین کیلئے سعودی سفیر کو بیت المقدس میں نہیں رہنے دینگے، اسرائیل

چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے جواز کی حمایت کردی

غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اب بھی اس کراسنگ کو استعمال کرنے کی اجازت ہے، جسے اسرائیل نے یہودی تعطیلات کی وجہ سے شٹ ڈاؤن کے بعد پیر کو دوبارہ کھولنا تھا۔

حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں احتجاج اسرائیلی اشتعال انگیزی کا جواب ہے اور اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست یہودی کارکنوں کی مسجد الاقصیمیں داخل ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Israel

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

Israel Forces