Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی واپسی : ن لیگ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی

نوازشریف نے ائرپورٹ پر صرف سینئیرقیادت کو آنے کی ہدایت کردی
شائع 19 ستمبر 2023 01:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کر لیا، نوازشریف نے ائرپورٹ پر صرف سینئیرقیادت کو آنے کی ہدایت کردی۔

نوازشریف کی وطن واپسی والے روز21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی۔

نوازشریف نے ائرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے پارٹی کی سینیئرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے۔

لندن سے واپس آنے والے نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے ۔

پارٹی فیصلے کے مطابق نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹرایئرپورٹ سےمینارپاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینارپاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔

ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے۔

پروگرام کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کی صورت میں اس کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے

PMLN

Nawaz Sharif

lahore