Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمسن بچی کےاغواء و زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

ماتحت عدالت نے ملزم کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی
شائع 19 ستمبر 2023 10:24am

سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کےاغواء و زیادتی کےملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچی کے اغواء و زیادتی کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف ملزم امجد علی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2 فروری 2018 کو سکھن کے علاقے سے 8 سالہ بچی ماریہ کو اغواء کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم امجد علی کو 7 اپریل کو ملیر کے علاقے سے ایک اور بچی کو اغواء کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اور ڈی این اے رپورٹس سے بھی ملزم پر الزامات کی تصدیق ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی سرگرمیوں سے علاقے کے لوگوں نے لڑکیوں کو تعلیم کیلیے بھیجنا چھوڑ دیا تھا، پولیس افسران کے اسکولوں اور مدرسوں کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ والدین صورتحال سے خوفزدہ ہیں، اس لیے ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئیں۔

عدالت نے بچی کےاغواء و ذیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی اور ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Child Rape

Sindh High Court

Child Kidnap