Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالا: چوتھی شادی کرنیوالے شخص کی برات میں تیسری بیوی پہنچ گئی

بیوی کے پہنچنے پر شوہر تقریب چھوڑ کر فرار
شائع 17 ستمبر 2023 12:19pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی برات میں تیسری بیوی پہنچی، تو دولہا موقع پاتے ہی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان نامی شخص کی پہلی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے، دوسری بیوی نے طلاق دے دی تھی۔

اس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کے چار بچے ہیں لیکن وہ چوتھی شادی کرنے جار ہی رہا تھا کہ تقریب میں بیوی کے پہنچنے پرشادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے درج کرنے کیلئے تھانہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں درخواست جمع کرادی۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

پاکستان

punjab

Marriage

Love Marriage