Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کے قریب سب لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کریں گے، جمال شاہ

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے نگراں حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، نگراں وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 10:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیرثقافت جمال شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے نگراں حکومت کے ہاتھ بندھےہوئے ہیں، چاہ کر بھی چیزوں کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اتحادی رہے ہیں، انتخابات کے لیے خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے کوئی بیانیہ اختیار کرنا ہوتا ہے، الیکشن کے قریب سب لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیر ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔

جمال شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلطیوں کی وجہ سے مہنگائی ہے، ہم چاہ کر بھی چیزوں کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے، بے شک منتخب حکومت نے مسائل کو حل کرنا ہے۔

الیکشن کے حوالے نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات فروری سے پہلے ہوجانے چاہئیں، ماضی میں آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا ہے، سابقہ حکومت نے نئی مردم شماری کی منظوری دی، ہم دیانتدار چوکیدار کی طرح بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سابق حکومت میں اتحادی تھیں، پیپلزپارٹی اب خود کو مظلوم ظاہر کرنا چاہتی ہے، نگراں حکومت کس سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کررہی ہے؟ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو بیانیہ بنانا ہوتا ہے، سیاسی بیانات میں شدت آتی جائے گی، انتخابات کے قریب سب لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کریں گے۔

ثقافت سےمتعلق بات کرتے ہوئے جمال شاہ نے کہا کہ ثقافت بھی وسیع شعبہ اور ہماری شناخت کا حصہ ہے، وقت کے ساتھ ثقافت میں تبدیلی آتی رہتی ہے، کلچر کا تعلق مکالمے سے ہے، سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات کی تعمیرنو کی ضرورت ہے۔

PMLN

AAJ NEWS

اسلام آباد

rubaroo

IMF

Caretaker government

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023

Jamal Shah

Caretaker Culture Minister