Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہے، پی سی بی
شائع 16 ستمبر 2023 06:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا گرین شرٹس کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر ردعمل آگیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہے، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی کندھے کی انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جیسی ابتدائی طور پر سمجھی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں

انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر

بابر نے رضوان کو کھیل کے دوران تھپڑ جڑ دیا

ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، نسیم شاہ

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہےکہ کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ پورے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، انجری کے باعث نسیم شاہ کی ناصرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

PCB

lahore

Injury

Naseem shah

ASIA CUP 2023

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023