پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا
پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب72 فیصد ہے، ترجمان پی آئی اے
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج آپریٹ کی جانے والی قومی ائرلائن کی پروازوں کی تعداد 72 ہے، جس میں اندرون ملک 18 اور 54 بیرون ملک کی پروازیں شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ائرلائن کی پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا اور ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔
پاکستان
PIA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.