Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

نگراں وزیرخزانہ نے پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا
شائع 16 ستمبر 2023 02:14pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہیں، جبکہ کمرشل بنکوں سے حکومتی گارنٹی پر260 ارب قرض لیا ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے نے ایف بی آرکو1ارب25کروڑروپےٹیکس ادانہیں کی اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا ہے۔ قومی ائیرلائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

نگراں وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سےنجکاری پلان مانگا ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز بھی دی ہے۔

پاکستان

PIA

Pakistan International Airlines