Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید کی سزا

سابق سفیر رچرڈ اولسن پر 93 ہزار400 ڈالر جرمانہ بھی عائد
شائع 16 ستمبر 2023 08:29am
سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن
سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایف بی آئی نے سابق سفیر پر 93 ہزار 400 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ 63 برس کے رچرڈ اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

اولسن نے جھوٹا بیان دیا تھا اور غیر ملکی حکومتوں کے لیے لابنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی امریکی بزنس مین سے فوائد بھی حاصل کیے تھے۔

اولسن نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کی بھی کوشش کی اور اہم ای میلز ڈیلیٹ کردیں۔ انٹرویو کے دوران اولسن نے ایف بی آئی سے جھوٹ بھی بولا تاہم سزا سے نہ بچ پائے۔

پاکستان

USA