Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری

ایف آئی اے نے بجلی چوروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 08:03pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔

لیسکو ٹیم نے مسلم لیگ کی رہنما صفیہ سعید کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

لیسکو ٹیم نے کنڈے کیلئے استعمال ہونے والی تار ضبط کرلی۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ نادہندہ ہونے کے باعث صفیہ سعید کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان لیسکو نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

لیسکو ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا آغازکرتے ہوئے تحصیل داروں کی ریکوری مہم میں ناکامی کے بعد ایف آئی اے کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی چوروں کے خلاف 8 تحقیقات کا آغازکردیا، جس میں نارتھ، سینٹرل ، ایسٹرن، اوکاڑہ، ساؤتھ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ سرکل میں تحقیقات میں شام ہیں۔

صدیق ائرن انڈسٹری 35 کروڑ 25 لاکھ، رحمان اسٹیل فرنس کے ذمے 25 کروڑ 88 لاکھ واجب الادا ہیں، عمران مصطفی ایک کروڑ 58 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔

رحمت اسٹیل ملز کے ذمے 13 کروڑ 62 لاکھ اور محمد طارق کے ذمے 11 کروڑ 60 لاکھ واجب الادا ہیں۔

پاکستان

electricity

electricity bills

Electricity theft