Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: فائنل کی دوڑ سے باہر قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی آج ہوگی

کھلاڑی ٹولیو کی صورت میں وطن واپس پہنچیں گے
شائع 15 ستمبر 2023 09:57am
تصویر: آئی سی سی
تصویر: آئی سی سی

ایشیا کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی آج سے شروع ہو گی۔

جمعرات 14 ستمبر کی شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس آئے گی۔

بالنگ کوچ مورنی مورکل اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹیک اپنےوطن روانہ ہوں گے۔

کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمدرضوان ، افتخاراحمد اور سعود شکیل آج براستہ دبئی اپنے اپنے شہروں کو جائیں گے ۔

باقی کھلاڑی آج رات ساڑھے8 بجے کولمبو سے دبئی اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

ایشیا کپ کا فائنل 17 اکتوبر کو کولمبو میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان

Sri Lanka

ASIA CUP 2023