Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پاکستان میں انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے، امریکا کا مطالبہ

عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں، میتھیو ملر
شائع 14 ستمبر 2023 08:29am
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل

امریکا نے پاکستان میں انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگے بڑھانے کا ایک بار پھرمطالبہ کردیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں جب کہ قانون کی حکمرانی کا بھی احترام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکتدار ہے، عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ تجویز کردی

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی ہے کہ ملک میں انتخابات 6 نومبر کو کرائے جائیں۔

پاکستان

United States

Washington DC

US State Department

general elections 2023