Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 262 رکنی دستہ چین جائے گا

دستے میں 72 آفیشلز بھی شامل ہیں۔
شائع 13 ستمبر 2023 06:27pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کیلئے 262 رکنی دستہ چین جائے گا اور 24 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

سید عارف حسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایشینز گیمز میں 137 مرد اور 53 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ دستے میں 72 آفیشلز بھی شامل ہیں۔

سید عارف حسن کے مطابق مختلف کھیلوں کے کھلاڑی مختلف تاریخوں میں چین جائیں گے،پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) 164 کھلاڑیوں اور آفیشنلز کو اسپانسر کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا جب کوچ گیا تو اس کی پرفارمنس بہتر نہیں تھی، برمنگھم میں ارشد ندیم کے ساتھ کوچ نہیں تھا، تب اس نے 90 میٹر تھرو پھینکی۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز میں تین اتھلیٹس ڈوپنگ میں پکڑے گئے، اس بار کیمپس طویل ہونے کی بنا پر اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔

سید عارف حسن نے کہا کہ پی او اے کا رول ملک میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ نہیں ہے، اسپورٹس ڈویلپمنٹ فیڈریشنز کا کام ہے، ٹیموں کاانتخاب فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دستے میں ایک سیف گارڈ لانا لازم ہے۔

پاکستان

ASIAN GAMES