Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگل بینچ فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پرویز الٰہی سمیت دیگر سے جواب طلب

عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے، نیب کی استدعا
شائع 13 ستمبر 2023 02:49pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پرویز الٰہی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی۔

نیب نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، نیب کیسز پر صرف دو رکنی بینچ سماعت کا اختیار رکھتا ہے، سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا۔

نیب نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الہٰی گرفتاری توہین عدالت کیس: آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز الہیٰ کی بازیابی: عدالت نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دیدی

پرویز الہیٰ کو اٹک جیل سے بازیاب کرانے کا حکم، نیب نے گرفتاری روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پرویز الٰہی سمیت دیگر سے ا18 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

NAB

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi