Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: پاک سری لنکا میچ میں کولمبو کا موسم امیدوں پر پانی پھیرنے کو تیار

گرین شرٹس کو یہ میچ ہرصورت جیتنا ہوگا ورنہ واپسی کا ٹکٹ پکا
شائع 13 ستمبر 2023 01:41pm
تصویر:آئی سی سی
تصویر:آئی سی سی

ایشیاکپ کے سپرفورمرحلے میں پاک سری لنکا ٹاکرا ایک طرح سے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ گرین شرٹس اور لنکن ٹائیگرز دونوں ہی جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گی۔

اس اہم میچ سے قبل کولمبو کا موسم بارش کے ساتھ شائقین کی امیدوں پر ایک بارپھر پانی ڈالنے آرہا ہے۔

کولمبو میں 14 ستمبر کیلئے شیٖڈول اس میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے مطابق اس روز بارش ہونے کا 86 فیصد امکان ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ پر صورت جیتنا ہوگا کیونکہ بھارت سرلنکا کو ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

اس جیت سے بھارت سپر 4 کے 2 میچز میں فتح سے 4 پوائنٹس لیکر2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پرہے جبکہ بھارت سے ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 پوائنٹس کے باوجود تیسرے نمبر پر 1.892 کے منفی نیٹ ریٹ پر آگئی ہے۔

میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر ہے اور اس کا نیٹ ریٹ بھی گرین شرٹس سے بہتر ہے۔

پاکستان

Sri Lanka

Colombo

ASIA CUP 2023