Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان: فلورمل میں بڑی ڈکیتی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

تین مسلح نقاب پوش ڈاکو بڑی آسانی کیساتھ فلور مل آفس میں داخل ہوئے
شائع 13 ستمبر 2023 09:01am
اسکرین گریب/ سی سی ٹی وی
اسکرین گریب/ سی سی ٹی وی

ملتان میں فلورمل آفس میں ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکو 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔

ملتان میں نامعلوم مسلح ڈاکو ایک بار پھر سرگرم ہوگئے,سبزی منڈی میں فلور مل آفس میں ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح نقاب پوش ڈاکو بڑی آسانی کیساتھ فلور مل آفس میں داخل ہوئے۔

دوران واردات مسلح ڈاکو آفس میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔

پولیس حکام کے مطابق فلور مل آفس میں ڈکیتی کی واردات 11 ستمبر کو کی گئی تھی جس میں مسلح ڈاکو 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق فلور مل مالک کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے,سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

punjab

Multan

Crime