Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 07:55pm
نائجیرین باشندے اسلام آباد پولیس سے جھگڑ رہے ہیں، فوٹو ــ اسکرین گریب
نائجیرین باشندے اسلام آباد پولیس سے جھگڑ رہے ہیں، فوٹو ــ اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس اورغیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو وفاقی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ویڈیو اسلام آباد کے صدر زون کی ہے، واقع تقریبا ایک ہفتہ پرانا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑنے والے غیر ملکی نائجیرین ہیں جو ڈرگ اسمگلر ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد

Crime

islamabad police

Pakistan Law and order situation