Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں فائرنگ، 4 افراد قتل

واقعہ دو گروہوں کے درمیان سابقہ دشمنی کے باعث پیش آیا
شائع 11 ستمبر 2023 11:50am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

راولپنڈی تھانہ روات کی حدود بگا شیخان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل ہوگئے۔

واقعہ دو گروہوں کے درمیان سابقہ دشمنی کے باعث پیش آیا.

مقامی افراد کے مطابق ملک نومی کے بھائی ملک وجاہت کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا گیا تھا جس کے قاتل ضمانت پر رہا ہونے کا ملزم نومی کو رنج تھا۔

فائرنگ میں 4 افراد قتل ہونے کے علاوہ 2 زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مقتولین میں ملک نعمان، رضوان، سجاد اور مدثر حسین شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پاتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

lahore

Lahore Crime