لاہور: اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا
اسٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا، بیدیاں روڈ لاہور پر واقع شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا۔
شالیمار تھیٹر میں پابندی کے باوجود مجرے والے اسٹیج ڈرامے کی نمائش جاری تھی، تھیٹر مینیجر ملک محمود اختر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے فوری کاروائی کے بعد تھیٹر سیل کر دیا۔
عامر میرنے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام تھیٹر مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں، اسٹیج ڈراموں کے اسکرپٹس کی منسوخی کے بعد ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامیٹک ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری تک کسی تھیٹر میں کوئی ڈرامہ نہیں دکھایا جائیگا، تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش کیلئے پہلے اسکرپٹ کی منظوری لازمی شرط ہوگی۔
مزید کہا کہ ڈرامے کی نمائش سے قبل اس کی فل ڈریس ریہرسل کروائی جائے گی، ریہرسل پرفارمنس کا معائنہ خود حکومتی نمائندگان کریں گے، سکرپٹ، پرفارمنس اور تھیٹر میں ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
عامر میر نے کہا کہ کسی سٹیج ڈرامے میں مجرے اور ڈانس کی اجازت نہیں ہوگی،ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہو جائے گا۔
Comments are closed on this story.