Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور: طبی آلات کے دفترمیں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر 7 افراد لوٹا اور ملازم پر تشدد کیا، مقدمہ درج
شائع 09 ستمبر 2023 12:58pm

لاہور ریس کورس کے علاقے میں میڈیکل انسٹرومنٹ کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

طبی آلات کے دفترمیں کی جانے والی ڈکیتی کے دوران ڈاکو 4 لاکھ سے زائد نقدی اور7 موبائل فون لوٹ کر فرارہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے اندر داخل ہونے ہی شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔

2مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 7 افراد سے نقدی موبائل فون چھینے، اس دوران وہ دفترمیں کام کرنے ملازم پر تشدد بھی کرتے رہے۔

تھانہ ریس کورس میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

lahore

Lahore Crime