Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس چوری کیخلاف چھاپے مارنا حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے، سوئی نادرن

گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے پر 14 برس قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے، اظہر رشید
شائع 08 ستمبر 2023 03:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے جنرل منیجر اظہر رشید نے کہا ہے کہ گیس چوری کے خلاف چھاپے مارنا حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر رشید نے کہا کہ گیس چوری کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، اس کے لئے ٹیمیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارہ کہو کے علاقے گیس چوری کے خلاف 34 ایف آئی آر ہوئیں جب کہ ٹیمپرنگ اور دیگر معاملات پر بھی خاص ٹیمیں متعین کردی گئی ہیں۔

اظہر رشید کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے پر 14 برس قید اور جرمانہ، صنعتی میٹروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔

سوئی نادرن گیس کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ ایک سال میں تقریباً 93 ملین کی گیس چوری ہو جاتی ہے، مافیا باقاعدہ میٹر چوری کر کے کسی ایسی جگہ لگاتے ہیں جہاں دستیاب نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یوٹیلیٹی کمپنی ہیں ہم لاء اینڈ انفورسمنٹ نہیں، لہٰذا یہ گیس چوری کے خلاف چھاپے مارنا حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی

قدرتی گیس اور آر ایل این جی کی کمی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا بڑا فیصلہ

ایس این جی پی ایل جنرل منیجر نے کہا کہ ایک ہفتےمیں 289 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 144 مشتبہ میٹرز کو تبدیل کردیا گیا جب کہ گیس چوروں کے خلاف 4 مقدمات بھی درج کروا چکے ہیں۔

peshawar

natural gas

Sui Northern