لڑکیوں کو زندہ جلانے میں منگیتر ہی ملوث نکلا
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر کی چھت پر 2 لڑکیوں کو تین ماہ قبل زندہ جلا دیا گیا تھا پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ میں ایک لڑکی کا منگیتر ہی مبینہ طور پر ملوث پایا گیا ہے۔
غازی آباد میں گھر کی چھت پر 2 لڑکیوں کو زندہ جلانے کے معاملے پر اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لڑکیوں کو 3 ماہ قبل گھر کی چھت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عتیق مقتولہ طیبہ کا منگیتر تھا۔
ملزم عتیق کو شک تھا کہ طیبہ کا کسی اور سے تعلق ہے۔
مقتولہ طیبہ کی بڑی بہن کی شادی عتیق کے بڑے بھائی سے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :
پولیس نے 48 سال بعد لڑکی کے اندھے قتل کا سُراغ لگالیا
کراچی : گاڑی پر ڈاکٹرباپ کی فائرنگ سے بیٹی اور نوجوان ہلاک
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور عدالتی احکامات پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا۔
Comments are closed on this story.