Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ پلٹ خاتون سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے قیمتی موبائل فون ہتھیا لیا

متاثرہ خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور کو موبائل فون پکڑانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 03:30pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

برطانیہ پلٹ شہری کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی رائیڈ بُک کروانا مہنگا پڑگیا۔ ڈرائیور خاتون کا قیمتی موبائل فون لیکر رفو چکر ہوگیا۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے فراڈ کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔ خاتون نے قیمتی موبائل فون اپنی عزیزہ کو بھجوانے کیلئے آن لائن ٹیکسی رائیڈ بک کروائی۔

ٹیکسی ڈرائیور نے موبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

متاثرہ خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور کو موبائل فون پکڑاتے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی سے اتر کا موبائل فون پکڑتا نظر آتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے تھانہ سندر میں درخواست دی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

United Kingdom

Crime