Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا بھارت شکست سے ڈرتا ہے؟ ایشیا کپ میچز کی پھرمنتقلی پرنجم سیٹھی کا سوال

بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کی گئی تھی
شائع 06 ستمبر 2023 09:31am

سابق چیئرمین پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں کروانے کے فیصلے کو حیرت کی نظر سے دیکھتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے۔

ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کررہے ہیں۔ بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کیے جانے کے باوجود صدراے سی سی جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹے کے اندر انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کولمبو میں میچ کروانے کا اعلان کیا۔

سابق چیئرمین نے مزید لکھا کہ، ’یہ کيا ہو رہا ہے? کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟‘۔

انہوں نے پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کی جانے والی بارش کی پیش گوئی بھی شیئرکی۔

واضح رہے کہ پیر4 ستممبر کو کولمبو میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو سے ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ہفتہ 2 ستمبر کو کولمبو کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاک بھارت مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ پیر 4 ستمبر کو بھی بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ذکاء اشرف کی بھارت کو ایشیا کپ میچزپاکستان اور دُبئی میں کروانے کی تجویز

پاکستان ایشیا کپ کے سُپر فورمرحلے میں بنگلادیش کیخلاف میچ آج کھیل رہا ہے۔

india

پاکستان

PCB

BCCI

asian cricket council

Najam Sethi

ASIA CUP 2023