Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کا شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے فوری وطن واپس آنے کا مطالبہ

شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے، لیگی رہنما
شائع 05 ستمبر 2023 08:37am
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل

سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے پارٹی صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے فوری پاکستان آنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری وطن واپس آجانا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، اس سلسلے میں مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

Khawaja Asif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)