Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکاء اشرف کی بھارت کو ایشیا کپ میچزپاکستان اور دُبئی میں کروانے کی تجویز

'ایشیا کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے متاثرنہ کیا جائے'
شائع 04 ستمبر 2023 09:49am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے رابطہ ہوا، دونوں شخصیات نے سری لنکا میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر بات چیت کی۔

ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

ذکاء اشرف تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور میچز پاکستان اور دبئی میں کروائیں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشاء کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان

PCB

Pakistan vs India