پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مریم نواز سے ملاقات
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات مری میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نے تجارت، امن، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پرھیں :
امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور
اُمید ہے پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہونگے، امریکی سفیر
انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز نے کورونا اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر امریکی حکومت کے تعاون کو سراہا۔
Comments are closed on this story.