Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

نگراں وزیرخارجہ رواں ماہ برطانیہ اور امریکا کا دورہ کریں گے

دولت مشترکہ کے زیراہتمام یوتھ ایونٹ میں شرکت کریں گے
شائع 02 ستمبر 2023 02:10pm

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی رواں ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

جلیل عباس جیلانی دولت مشترکہ کے زیراہتمام یوتھ ایونٹ میں شرکت کے لیے 10 ستمبر کو لندن پہنچیں گے۔

لندن میں ان کی ایونٹ میں شریک دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے رواں ماہ ہی دورہ امریکا بھی کرنا ہے۔

وزیرخارجہ 18 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونت کریں گے-

جلیل عباس جیلانی کی امریکہ میں مصروفیات کا مزید شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

USA

MoFA