Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر 24 گھنٹے میں 3 خواتین سے جنسی زیادتی

واقعات مصری شاہ، فیصل ٹاؤن اور دیگر مقامات پر پیش آئے، پولیس
شائع 31 اگست 2023 05:30pm
آرٹ ورک
آرٹ ورک

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین خواتین سے زیادتی کے واقعات ہوئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات تو درج کرلیے لیکن کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

خواتین سے زیادتی کے تینوں الگ الگ واقعات میں ملزمان نے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان ارشد نامی شہری نے ہوٹل میں اپنے دوست سے ملکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔

دوسرے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل ٹاﺅن میں دو افراد نے جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :

اسلام آباد: 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

تیرہ سالہ بچے پر 9 جنسی جرائم اور 2 خواتین سے زیادتی کی کوشش کا الزام

گوجرانوالہ، ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان پکڑے گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقعہ مصری شاہ میں پیش آیا یہاں بھی نوکری کا جھانسہ دیکر ملزم نے شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی۔

lahore police

Rape Case

Lahore Crime