Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یار خان میں کمسن بہن بھائی گٹر میں گر کر جاں بحق

بچوں کی عمریں 8 اور 10 سال تھی جو گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرے
شائع 31 اگست 2023 08:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رحیم یار خان میں گٹر میں گر کر کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا گٹر میں گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا جب کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 اور 10سال تھی۔

اسی ضمن میں لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران گٹر میں جا گرے۔

دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ پشاور میں ایک لاکھ سے زائد مین ہولز ہیں، منشیات کے عادی چور سمیت کئی لوگ گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے انہیں کباڑیوں پر فروخت کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : کھلے مین ہول میں 2 بچیاں گر گئیں

کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

گٹر کے ڈھکن خود بنا کر سپلائی کریں گے، میئر کراچی

اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان بڑے مین ہولز کے ڈھکن 20 ہزار اور چھوٹے مین ہولز کے ڈھکن 8 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں۔

punjab

peshawar

rahim yar khan

main holes