Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو نے روایتی سعودی رقص کرکے مداحوں کو حیران کردیا

یہ رقص 2015 میں یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا
شائع 30 اگست 2023 03:53pm

سعودی عرب میں میچ کے دوران معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے روایتی سعودی انداز میں جھوم کر مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

منگل کے روز کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پروفیشنل لیگ کے مقابلے دوران الشباب کلب کے خلاف گول کرنے پراسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب رُخ کیا اور اپنے ہاتھوں کو اونچا کرکے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

جس پر ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ رونالڈو نے ’العرضہ‘ رقص کیا جومملکت کا سب سے زیادہ مشہور روایتی رقص ہے۔

اس رقص کو 2015 میں یونیسکو کے غیرمحسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور یہ صرف خاص مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔

جیسے کہ عالمی رہنماؤں کے سرکاری دورے، سرکاری تعطیلات اور ثقافتی تہوار شامل ہیں۔

رونالڈو متعدد مواقع پر سعودی ثقافت سے اپنی محبت کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

Saudia Arabia

ronaldo