Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک بڑے اضافے کا امکان

کابینہ پیٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد قیمتوں میں حتمی فیصلہ کرے گی، ذرائع
شائع 30 اگست 2023 01:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: بجلی کے اضافی بلوں کے بعد گیس بلوں میں 60 فیصد تک کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا ارادہ کرلیا، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کا پلان وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ پیٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک گیر بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے باوجود بجلی کی فی یونٹ میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف پر نگراں حکومت سے پلان مانگ لیا

بجلی کے بلوں نے خواتین کیلئے گھر چلانا مشکل کر دیا

سرکاری تقسیم کے لئے اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

federal cabinet

اسلام آباد

natural gas

gas prices

Gas

Petroleum Division

Sui Southern Gas Company